کے الیکٹرک نے اپریل کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی عبوری درخواست نیپرا میں دائرکردی ، جسے سماعت کیلئے مقرر کر لیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے3 زاویوں پر مشتمل ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی استدعا کی ہے ، کے الیکٹرک نےایک زاویے کے تحت بجلی کی قیمت میں 44 پیسے اضافہ مانگا ہے
.کے الیکٹرک نے 2 زاویوں کے تحت 1.18 روپے اور 74 پیسے کمی بھی مانگی ہے
.کےالیکٹرک نے 3 میں سے کسی ایک منظر نامے کی منظوری کی درخواست کی ہے
.نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کی درخواست پر 12 جون کو سماعت کی جائے گی.
نیپرا سماعت کے بعد کے الیکٹرک کی عبوری درخواست پر فیصلہ کرے گا۔