انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آج بھی برقرار ہے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد روپے کی قدر میں بہتری آگئی۔ روز ڈالر کی قیمت میں 6 پیسے کی کمی ہو گئی جس کے بعد ڈالر 278 روپے 30 پیسے کا ہو گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروباری کے دوران ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا تھا اور کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر کا ریٹ 278 روپے 36 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 75 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 75 ہزار 648 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔