انٹر بینک میں روپے کی قدر میں بہتری آنے سے امریکی ڈالر مزید سستا ہو گیا جبکہ سٹاک ایکسچینج میں دوسرے روز بھی مندی کا رجحان رہا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 5 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد ڈالر 278 روپے 30 پیسے سے کم ہو کر 278 روپے 25پیسے کا ہو گیا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارمیں ملاجلارجحان رہا،100انڈیکس میں 126پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد 100انڈیکس 74ہزور 539کی سطح پرپہنچ گیا۔