ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی رہے گی جبکہ آزادکشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا سمیت کچھ علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر میدانی علاقو ں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کردی، دیر، سوات، کوہستان، چترال اور بالاکوٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے بیشتر بالائی اضلاع میں گرمی کی شدت میں مزید اضافے کی توقع ہے،سندھ کے ساحلی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ سندھ کے وسطی اورجنو بی اضلاع میں تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان، آزادکشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔