انٹربینک میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہوگئی۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق دوران کاروبار انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ہو ا جس سے انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 50 پیسے کا ہوگیا، گزشتہ روز ڈالر نو پیسے مہنگا ہوا تھا، کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 278 روپے 60 پیسے تھی۔
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم ،کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا، اسٹاک مارکیٹ میں پہلی بار 80 ہزار پوائنٹس کا تاریخی سنگ میل عبور کرلیا۔
کاروبار کے آغاز میں ہی تیزی دیکھی گئی اور کے ایس ای100 انڈیکس 80 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گئی،انڈیکس میں 1200 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،اس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 80001 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچا۔
معاشی ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف کی ہدایت پر بجٹ بننے سے ڈیل کی راہ ہموار ہونے پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔