کراچی میں شدید گرمی کے بعد سمندری ہوائیں بحال ہونا شروع ہوگئیں، گزشتہ شب کراچی کے لیے جولائی کی ابتک کی گرم ترین رات تھی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا، اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق کراچی میں صبح اور رات میں بوندا باندی کا امکان رہے گا جبکہ 8 جولائی کے بعد کراچی میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ شہر قائد میں رات میں بھی محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت 40 ڈگری رہنے لگا، اتوار کو ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی اور نوکنڈی میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، بیشتر میدانی علاقوں میں آج بھی گرمی کا راج رہے جبکہ سندھ کے شہر تھرپارکر، عمرکوٹ میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
دوسری جانب گذشتہ شب کراچی کے لیے جولائی کی اب تک کی گرم ترین رات تھی، جس میں کم سے کم درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، گزشتہ شب ہوا میں نمی ک اتناسب 70 فیصد تھا۔