لاہور میں ممکنہ سیلاب اور مون سون بارشیں، انتظامات سے متعلق اجلاس میں تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
پی ڈی ایم اے کوہنگامی صورتحال میں متاثرہ علاقوں میں ٹینٹ اور راشن بیگز کی وافردستیابی یقینی بنانےکی ہدایت کردی گئی۔
چیف سیکرٹری پنجاب نےہدایت کی ہےکہ اربن فلڈنگ سےبچنےکیلئےڈرینز اور سیوریج لائنز کی باقاعدگی سے صفائی کی جائے، فلڈ ایمرجنسی پلان پر عملدر آمد ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے،محکمہ صحت اسپتالوں اور مراکز صحت میں ادویات، ویکسین کی فراہمی یقینی بنائے۔
ڈپٹی کمشنرزکومحکمہ آبپاشی کےافسران کےہمراہ دریاؤں پرقائم بندوں کےمعائنے کرنے کی ہدایات کردی گئی،ڈائریکٹرجنرل پی ڈی یم اے نےاجلاس کوتفصیلی بریفنگ دی۔
دوران اجلاس بریفنگ میں کہاگیاکہ موسم کی صورتحال،دریاؤں میں پانی کےبہاؤ کی 24گھنٹے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے،تمام اضلاع میں متعلقہ محکموں کے اشتراک سےموک ایکسرسائز مکمل کر لی گئی ہیں۔
اضلاع کو ضرورت کےمطابق ٹینٹ، کشتیاں، لائف جیکٹس اور ڈی واٹرنگ پمپس مہیا کردیئے گئے ہیں۔