پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پرکاروبار کا مثبت رجحان رہا، 100 انڈیکس میں 196 پوائنٹس کا اضافہ
ریکارڈ کیا گیا۔
کاروبار کے دوران انڈیکس 80ہزار479 پوائنٹس پر ٹریڈکرتے دیکھاگیا، گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن رہا۔
گزشتہ روز 100 انڈیکس میں 49 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 80 ہزار 282 پوائنٹس پر بند ہو ا تھا۔
گزشتہ کاروباری دن 100 انڈیکس 753 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور 100انڈیکس نئی بلند ترین سطح 80 ہزار 888 پوائنٹس تک پہنچا۔
اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز 49 کروڑ 67 لاکھ شیئرز کے سودے 19.32 ارب روپے میں طے ہوئے۔