چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کرکٹ کے حوالے سے تمام معاملات سابق کپتان وقار یونس کو سونپنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ بات سامنے آئی ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی انتظامی امور دیکھا کریں گے اور کرکٹ کے حوالے سے تمام فیصلوں کا ذمے دار ایک کرکٹر ہو گا جس کے لیے وقار یونس کا انتخاب کیا گیا ہے۔شعبہ انٹرنیشنل، ڈومیسٹک، سلیکشن کمیٹی کے امور، کھلاڑیوں کے این او سی سمیت تمام فیصلے کرکٹر کرے گا۔
جبکہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے خود ساری توجہ ایڈ منسٹریشن پر دینے کا فیصلہ کیا ہے، وقار یونس کو پی سی بی میں اعلیٰ عہدہ دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، وہ مینز کرکٹ کے معاملات دیکھیں گے۔وقار یونس قومی ٹیم سے متعلقہ تمام امور کے نگراں ہوں گے، وہ نیشنل سلیکشن کمیٹی وائٹ بال اور ریڈ بال کوچز کو دیکھیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین محسن نقوی کرکٹ کے اہم امور میں تجربہ کار کرکٹرز کو شامل کرنا چاہتے ہیں۔