محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کی پیشن گوئی جاری کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں 2 اور 3 اگست کے دوران گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کا امکان ہے۔ ان بارشوں کی وجہ سے مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، بنوں، کرم، وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان، اورکزئی، خیبر، مہمند، نوشہرہ، صوابی، اسلام آباد/راولپنڈی، شمال مشرقی پنجاب، اور کشمیر میں ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔
قلات، خضدار، بارکھان، لسبیلہ، ژوب، لورالائی، سبی، ہرنائی، آواران، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، جھل مگسی، نصیر آباد، موسیٰ خیل، اور جعفر آباد کے علاقے بھی بارشوں کی شدت سے متاثر ہو سکتے ہیں، جہاں مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا امکان ہے۔
شدید بارشوں کی پیشگوئی کے تحت اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، قصور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، ساہیوال، نوشہرہ، اور پشاور کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ ہے۔ سندھ کے نشیبی علاقے بھی ممکنہ طور پر زیر آب آ سکتے ہیں۔
مزید یہ کہ خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں، مری، گلیات، کشمیر، اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اسلام آباد اور گرد و نواح میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش ہونے کی توقع ہے، جبکہ بعض علاقوں میں موسلا دھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔
مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ، پاکپتن، قصور، خوشاب، سرگودھا، لیہ بھکر، میانوالی، بہاولپور، بہاولنگر، خانپور، ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفر گڑھ، کوٹ ادو، راجن پور اور رحیم یار خان میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور بعض مقامات پر شدید موسلادھار بارش ہونے کی بھی توقع ہے۔
چترال، دیر، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، خیبر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، صوابی، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، ہنگو، کرم، اورکزئی، وزیرستان، بنوں، لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے شدید موسلادھار بارش ہونے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔
بارکھان، موسیٰ خیل، مستونگ، سبی، شیرانی، کوہلو، بولان، ہرنائی، نصیر آباد، جھل مگسی، جعفرآباد، ڈیرہ بگٹی، کوئٹہ، زیارت، ژوب، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، خضدار، لسبیلہ اورقلات میں تیز ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش ہونے کا امکان۔ اس دوران بعض مقامات پرشدید موسلادھار بارش ہونے کی بھی توقع ہے۔
مٹھی، سانگھڑ، عمرکوٹ، تھرپارکر، میرپور خاص، خیر پور، مٹیاری، نوشہرو فیروز، جامشورو، ٹھٹھہ، بدین، چھور، پڈعیدن، سجاول، کراچی، حیدرآباد، ٹنڈو اللہ یار، ٹنڈو محمد خان، شہید بینظیر آباد، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد اور دادو میں تیز ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقا مات پر شدید بارش ہونے کی بھی توقع ہے۔
کشمیر میں تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک اور شدید بارش کی توقع ہے۔ اسی دوران، گلگت بلتستان میں رات کے اوقات میں مطلع ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جہاں چند مقامات پر بارش بھی ہو سکتی ہے۔