لاہور، دو دن میں مرغی کا گوشت اور انڈے مزید مہنگے ہو گئے، برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید 4 روپے کلو اضافہ ہو گیا۔
لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کے فی کلو نرخ 570 روپے ہو گئے، دو روز کے دوران مرغی کے گوشت کی قیمت میں 8 روپے کا اضافہ ہو ا ہے۔
زندہ مرغی کی قیمت میں آج مزید دو روپے کا اضافہ ہوا ہے، زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 379 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 393 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔
لاہور میں انڈوں کی قیمت میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ جاری ہے، آج بھی فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ہوا جس سے قیمت 304 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
سرکاری نرخنامے کے مطابق پیاز کی فی کلو قیمت 155 روپے، آلو کی فی کلو قیمت 85 روپے، ٹماٹر کی فی کلو قیمت 95 روپے، سبز مرچ کی فی کلو قیمت 95 روپے مقرر کی گئی ہے۔
ادرک 585، لہسن دیسی 385 اور کھیرا فارمی 120 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے، مٹر کی قیمت 300 روپے کی سطح پر برقرار ہے، کریلے کی فی کلو قیمت 150 روپے مقرر کی گئی ہے۔