پاکستان میں آئی ٹی برآمدات 3 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
اسٹیٹ بینک نے آئی ٹی ایکسپورٹرز کیلئے ڈالرز منتقلی کی نئی پالیسی متعارف کروادی، نئی پالیسی میں ایکسپورٹرز اب 50 فیصد سرمایہ ڈالرز سے روپے میں منتقل کراسکیں گے۔
ذرائع وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق روپے کی قدر میں استحکام بھی ایکسپورٹرز کے لیے حوصلہ افزا ثابت ہوا، اس سے قبل پہلے ایکسپورٹرز کو اپنے منافع کی 65 فیصد رقم تبدیل کرنے کی پابندی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایکسپورٹرز نے سرمایہ فارن کرنسی اکاؤنٹس میں رکھنے کے بجائے پاکستان منتقل کیا، آئی ٹی سیکٹر پر ٹیکس چھوٹ بھی برآمدات کے فروغ کی بڑی وجہ بنی۔
ذرائع کے مطابق مشرق وسطی،سعودی عرب ،شمالی افریقہ اور افغانستان میں پاکستانیوں کمپنیوں کی تعداد میں اضافہ برآمدات میں اضافے کا باعث بنیں، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ میں رجسٹرڈ کمپنیوں کو 2026 تک صرف ایک فیصد ٹیکس دینا ہے۔