بالی وڈ کی دلکش اسٹار ملائکہ اروڑا کی بہن امریتا اروڑا ہندی فلم انڈسٹری کا ایک جانا مانا نام ہیں۔ اپنی خوبصورتی کی وجہ سے بالی وڈ انڈسٹری میں راج کرنے والی دلکش ادکارہ امریتا اروڑا نے سال 2002 میں اداکار فردین خان کے ساتھ فلم ‘کتنے دور کتنے پاس‘ سے اپنا ڈیبیو کیا۔
کئی فلموں میں کام کرنے کے باوجود بھی اداکارہ امریتا بالی ووڈ میں اپنا مقام نہیں بناسکیں یہی وجہ تھی کہ اداکارہ نے سال 2009 میں اپنی فلم ‘ایک تو چانس‘ میں آخری بار نظر آئیں جس کے بعد انہوں نے فلمی دنیا کو خیر باد کہہ دیا۔
بات کی امریتا کی تو اگرچہ وہ اپنی بہن ملائکہ اروڑہ کی طرح فلم نگری کامیاب نہ ہو سکیں مگر اپنے فلاپ کیریئر کے باوجود بھی اداکارہ کا ایک بڑی فین فالوونگ ہے جس کا ثبوت ان کے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ‘ایک ملین‘ فالورز کی صورت میں موجود ہے۔
43 سال کی عمر میں، امریتا آج بھی دلکش نظر آتی ہیں اپنی خوبصورتی، اداؤں اور ڈریسنگ سنس سے اداکارہ آج بھی مداحوں کو اپنا دیوانہ بنائے ہوئی ہیں۔
امریتا انسٹاگرام پر اکثر اپنی بہن، ملائکہ اروڑہ اور بہترین دوست، کرشمہ کپور اور کرینہ کپور خان کے ساتھ پارٹی کرتے ہوئے دیکھی جاتی ہیں۔
کروڑوں دلوں کی ڈھرکن کا دل کس کیلئے ڈھرکتا تھا؟
کروڑوں دلوں کی ڈھرکن کہلائی جانے والی اداکارہ امریتا اروڑا کی ‘لو لائف‘ ایک ایسی کہانی ہے جس کے حوالے سے ہر کوئی واقف نہیں ہے۔
شکیل افضل لداخ سے شادی سے پہلے اداکارہ امریتا اروڑا ایک پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار تھیں جس کی شدت اتنی تھی کہ امریتا نے انہیں اپنی ‘زندگی کی آخری محبت قرار دیا تھا‘۔
سال 2004-2005 میں اداکارہ امریتا اروڑا کی لو لائف میڈیا کی زینت اس وقت بنی جب بالی وڈ کی دلکش دیوا کو پاکستانی نژاد انگلش کرکٹر ‘عثمان افضل‘ سے محبت ہوگئی تھی۔
امریتا کی جانب سے افیئر کی تصدیق
شروع شروع میں مداحوں کو یہ پریم کہانی میڈیا کی جانب سے پیش کی جانے والی ایک افواہ لگ رہی تھی تاہم اداکارہ امریتا نے مشہور بھارتی پروگرام ‘کون بنے گا کروڑ پتی‘ میں اپنی اور عثمان افضل کی ڈیٹنگ کی خبروں کی تصدیق کرکے خبر پر اسٹمپ لگادی۔
لیجنڈری اداکارہ امیتابھ بچن کے گیم شو ‘کون بنے گا کروڑ پتی‘ جب اداکارہ نے اپنی محبت کے حوالے سے دنیا کو آگاہ کیا تو اس وقت پروگرام میں ان کی بہن ملائکہ اروڑہ اور سابقہ بہنوئی ارباز خان بھی شریک تھیں۔
شوکے ایک سیگمنٹ کے دوران امریتا نے اپنے افیئر کی افواہوں کی تصدیق کرتے ہوئےمداحوں کو بتایا کہ ‘وہ پاکستانی نژاد انگلش کرکٹر عثمان افضل کے ساتھ تعلق میں ہیں اورعثمان ان کے لیے بلکل پرفیکٹ میچ ہیں‘۔
بھارتی میڈیا کو دیئے گئے ایک پرانے انٹرویو میں امریتا اروڑا نے اپنے اس وقت کے بوائے فرینڈ عثمان افضل کے بارے میں بات کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ ‘اگر وہ مستقبل میں عثمان سےالگ ہو گئیں تو دوبارہ کبھی محبت میں کریں گی‘۔
اداکارہ امریتا نے مزید کہا کہ ‘ اگر عثمان سے بریک اپ ہوا تو وہ اپنے والدین سے کہیں گی کہ ان کیلئے کوئی مناسب میچ ڈھونڈ لیں کیونکہ عثمان ان کی زندگی کی آخری محبت ہیں تاہم بدقسمتی سے سال 2008 میں، امریتا اور عثمان کا لانگ ڈسٹنس کی وجہ سے بریک اپ ہوگیا اور یہ کہانی ادھوری رہ گئی۔
عثمان سے بریک اپ کے بعد شادی
عثمان افضل سے بریک اپ کے بعد اداکارہ امریتا اروڑا کے لیے موو آن کرنا بہت مشکل تھا تاہم انہوں نے خود کو سنبھال لیا اور 2009 میں محبت کیلئے دل کے دروازے کو دوبارہ کھول دیا۔
عثمان افضل سے سال 2008 میں علیحدگی اختیار کر نے کے بعد امریتا نے سال 2009 میں بھارتی بزنس مین ‘شکیل افضل لداخ‘ سے شادی کرلی۔
شکیل سے امریتا کی پہلی شادی تھی لیکن شکیل ان سے پہلے ‘نشا رانا‘ نامی خاتون سے شادی شدہ تھے تاہم نشا سے طلاق کے بعد شکیل کو اپنی بہترین دوست امریتا سے محبت ہوگئی جس کے بعد انہوں نے مریتا سے شادی کر لی۔
شکیل افضل لداخ کون ہیں؟
اداکارہ امریتا کے شوہر شکیل ایک معروف بزنس مین اور ریڈسٹون گروپ کے ڈائریکٹر ہیں جو کہ ایک مشہور کنسٹرکشن کمپنی ہے۔
امریتا اور شکیل کی شادی 9 مارچ 2009 کو ہوئی،۔ جوڑا اپنے دو بیٹوں اذان اور ریان کے ساتھ خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہا ہے۔