نوجوان لڑکی کے طیارے میں گرنے کے بعد عراقی مسافر طیارے کو بھارت کے شہر کولکتہ میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی۔
حکام کے مطابق بغداد سے چین کے شہر گوانگزو جانے والی عراقی ایئر ویز کی پرواز نے بدھ کو کولکتہ ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اچانک طبیعت خراب ہونے پر نوجوان لڑکی جہاز میں ہی گر گئی تھی جس کی وجہ سے طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 16 سالہ لڑکی کو کولکتہ کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی موت کی تصدیق کر دی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جہاز کے بھارت لینڈنگ کرنے سے تقریباً 30 منٹ قبل لڑکی کی طیارے میں ہی حالت خراب ہوئی تھی۔
طیارے میں 10 مسافر اور عملے کے افراد سوار تھے۔
مرنے والی لڑکی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد اہلِ خانہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔