پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر سلمان علی آغا نے کہا کہ انگلش ٹیم کو جلد آؤٹ کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے، وکٹ پر کریکس کھل رہے ہیں، میچ نتیجہ خیز ہونے کے امکانات ہیں۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ ہم چاہتے بھی یہی ہیں کہ انگلینڈ تیز کھیل کر غلطیاں کرے۔ انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں سنچری بنانے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں سلمان آغا نے کہا کہ اٹیکنگ کرکٹ کھیلنے کا کوئی پلان نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ کوشش یہی ہوتی ہے کہ میں اپنا بہترین کھیل پیش کروں،سپنرز پر اٹیک کرنا میری گیم ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جب ٹیم پانچ سو پلس سکورکرتی ہے تو تمام کھلاڑی پراعتماد ہوتے ہیں۔
انگلینڈ ٹیم کے فاسٹ باؤلر برائیدن کارس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں باؤلرز کے لیے کنڈیشنز کافی مشکل تھیں،موسم بھی کافی گرم تھا،ہر سیشن میں ہمارے کھلاڑیوں نے اچھا پرفارم کیا،بدقسمتی سے کپتان اولی پوپ آغاز میں ہی کیچ آؤٹ ہوگئے،پاکستان مضبوط ٹیم ہے،پاکستان کے خلاف اچھا گیم کھیلنے کیلئے تمام کھلاڑی پر اعتماد ہیں۔