سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے موسم کی تبدیلی کے دوران کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے پر طیاروں کے پھسلنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق سی اے اے کی طرف سے جاری ہدایت نامے میں خبردار کیا گیا ہے کہ ان دنوں رات کے اوقات میں رن وے نمبر 25 ایل شبنم کے باعث گیلا ہو جاتا ہے۔
اس میں کہا گیا کہ رن وے گیلا ہونے کی وجہ سے اڑان بھرنے اور لینڈنگ کے دوران یہ صورتحال طیاروں کی پھسلن کا باعث بن سکتی ہے۔
اپنی ایڈوائزری میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ایئر لائنز کو طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف میں لازمی طور پر احتیاطی تدابیر اور اقدامات کرنے کا مشورہ دیا ہے۔