معروف شاعرہ فہمیدہ ریاض لاہور میں گزشتہ رات انتقال کرگئیں۔ وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں۔ ان کی عمر 73برس تھی۔
فہمیدہ ریاض 28جولائی 1945 کو میرٹھ میں پیدا ہوئیں تھی۔وہ نیشنل بک کونسل اسلام آباد کی سربراہ بھی رہیں۔انھوں نےجمہوریت اور خواتین کے حقوق کے لیے بھرپور جدوجہد کی۔
فہمیدہ ریاض جنرل ضیا الحق کے دور میں بھارت چلی گئیں تھیںاورضیاءالحق کے انتقال کے بعد فہمیدہ ریاض پاکستان واپس آئیں۔فہمیدہ ریاض اپنے تانیثی اور غیر روایتی خیالات کے لیے معروف تھیں۔
انھوں نے طالب علمی کےزمانےمیں حیدرآبادمیں پہلی نظم لکھی جو’’فنون‘‘میں چھپی ۔فہمیدہ ریاض کاپہلاشعری مجموعہ’’پتھر کی زبان شائع ہوا تھا۔فہمیدہ ریاض کی شاعری میں مشرقی عورت کی مجبوریوں کا ذکر کیا گیا۔فہمیدہ ریاض کا تیسرا مجموعہ کلام دھوپ تھا۔