پرانے اینڈرائیڈ فون استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بری خبر آ گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اگر آپ آج بھی پرانے اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز استعمال کر رہے ہیں تو یہ آپ کے لیے بری خبر ہے کیونکہ آپ بہت جلد گوگل کی سروسز کو استعمال نہیں کر سکیں گے۔
رواں ماہ کے بعد سے پرانے تمام اینڈرائیڈ فونز گوگل سروسز سے محروم ہوجائیں گے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ستمبر کے بعد سے اینڈرائیڈ 2.3.7 یا اس سے پہلے کے آپریٹنگ سسٹمز پر کام کرنے والے فونز پر گوگل کی جانب سے گوگل اکاؤنٹ پر سائن ان کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ستمبر کے بعد جب صارفین ان ڈیوائسز پر جی میل یوٹیوب اور میپس پر سائن ان ہوں گے تو ان کو یوزر نیم یا پاس ورڈ ایررز کا سامنا ہو گا۔
گوگل کی جانب سے یہ قدم اٹھانے کی اصل وجہ صارفین کے ڈیٹا کو محفوظ بنانا ہے اور اگر آپ بھی اینڈرائیڈ 2.3.7 یا اس سے پہلے کے آپریٹنگ سسٹمز پر کام کرنے والے فونز کا استعمال کر رہے ہیں تو جلدی ہی اپنا موبائل چینج کر لیں۔