لاہور پنجاب حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کی نظر بندی کا حکم واپس لینے کے بعد کوئٹہ پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔
خدیجہ شاہ کی لاہورمیں نظربندی ختم ہوگئی جس کے بعد کوئٹہ پولیس قتل اور اقدام قتل کیس میں گرفتار کرکے کوئٹہ لے گئی۔
لاہورہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نےخدیجہ شاہ کی نظربندی کے خلاف درخواست پر سماعت کی توسرکاری وکیل نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے خدیجہ شاہ کی نظر بندی ختم کردی ہے تاہم کوئٹہ پولیس نے انہیں ایک اور کیس میں گرفتار کرلیا ہے۔
خدیجہ شاہ کے وکیل نے کہا خدیجہ کو عدالتی احکامات کے برعکس کوئٹہ پولیس کے حوالے کیا گیا۔
آئی جی نے عدالت کو بتایاکہ کوئٹہ پولیس نے قانون کے مطابق گرفتاری کی ہے، عدالت نے آئی جی سے تحریر ی جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔