Notice: register_uninstall_hook was called incorrectly. Only a static class method or function can be used in an uninstall hook. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 3.1.0.) in /home/i8fe0kxt7jwo/public_html/wp-includes/functions.php on line 5313

Deprecated: Function create_function() is deprecated in /home/i8fe0kxt7jwo/public_html/wp-content/themes/newspeak/avantgardia/widgets/ad-widget/ad-widget.php on line 192

Deprecated: Function create_function() is deprecated in /home/i8fe0kxt7jwo/public_html/wp-content/plugins/urdu-keyboard/urduwriting.php on line 35
تاریخ کا سب سے پہلا ایس ایم ایس کروڑوں روپے میں فروخت - PakAlerts | Breaking News, Pakistan News, Karachi News

تاریخ کا سب سے پہلا ایس ایم ایس کروڑوں روپے میں فروخت

تاریخ کا سب سے پہلا ایس ایم ایس 120،000 ڈالر یعنی 21372600 دو کروڑ 13 لاکھ 72 ہزار 6 سو روپے میں فروخت ہو گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تاریخ کے پہلے ایس ایم ایس کو پیرس ہاوس میں این ایف ٹی پر برطانوی ٹیلی کام کمپنی وڈا فون نے بولی کے لیے رکھا تھا۔

ٹیلی کام کمپنی نے کہا تھا کہ اس سے ہونے والی آمدنی اقوام متحدہ کی مہاجرین کی ایجنسی کو جائے گی۔

برطانوی ٹیلی کام کمپنی ووڈا فون نے شرط رکھی تھی کہ اس ایس ایم ایس کو خریدنے والا اس کی ادائیگی کرپٹو کرنسی ایتھر یا ایتھیریم میں کرے گا، جو بِٹ کوائن کے بعد دوسری سب سے بڑی کرپٹو کرنسی ہے۔

ووڈا فون کی طرف سے تین دسمبر 1992ء کو بھیجا گیا اولین ایس ایم ایس 15 کریکٹرز پر مبنی ہے اور یہ تھا ‘میری کرسمس‘ یعنی کرسمس مبارک باد۔