Notice: register_uninstall_hook was called incorrectly. Only a static class method or function can be used in an uninstall hook. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 3.1.0.) in /home/i8fe0kxt7jwo/public_html/wp-includes/functions.php on line 5313

Deprecated: Function create_function() is deprecated in /home/i8fe0kxt7jwo/public_html/wp-content/themes/newspeak/avantgardia/widgets/ad-widget/ad-widget.php on line 192

Deprecated: Function create_function() is deprecated in /home/i8fe0kxt7jwo/public_html/wp-content/plugins/urdu-keyboard/urduwriting.php on line 35
فیروز خان نے علیزے پر تشدد کی تردید کردی - PakAlerts | Breaking News, Pakistan News, Karachi News

فیروز خان نے علیزے پر تشدد کی تردید کردی

پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے سابقہ اہلیہ، علیزے سلطان کی جانب سے عدالت میں پیش کیے گئے تشدد کے شواہد پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

فیروزخان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر ایک تدیدی نوٹ شیئر کیا ہے۔

فیروز خان کا سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں کہنا ہے کہ میں فیروز خان خود پر لگنے والے اور سوشل میڈیا پر زیرِگردش  بے بنیاد، جھوٹے، بدنیتی پر مبنی الزامات کی تردید کرتا ہوں، اِن الزامات کی حقیقت میں کوئی حیثیت  نہیں ہے، میں اِن الزامات سے متعلق اپنی قانونی ٹیم کے ساتھ رابطے میں ہوں۔

فیروز خان کا مزید کہنا ہے کہ میں واضح طر پر یہ کہنا چاہتا ہوں کہ میں نے آج تک کوئی قانون نہیں توڑا اور نہ ہی کسی کے حقوق کی تلفی کی ہے، میں دنیا کے سب ہی انسانوں کے حقوق کا احترام کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ علیزے سلطان اور فیروز خان میں طلاق ہو چکی ہے۔

اس سابقہ جوڑی کا بچوں کی حوالگی سے متعلق کیس کراچی کی مقامی عدالت میں زیرِ سماعت ہے۔

گزشتہ سماعت کے دوران علیزے سلطان نے عدالت میں فیروز خان کی جانب سے کیے گئے جسمانی تشدد کے شواہد پیش کیے تھے جو کہ کل سے سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہیں۔

دوسری جانب پاکستانی شوبز انڈسٹری کے کئی فنکار علیزے سلطان کے ساتھ ہمدردی اور فیروز خان پر سخت تنقید کر رہے ہیں۔