Notice: register_uninstall_hook was called incorrectly. Only a static class method or function can be used in an uninstall hook. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 3.1.0.) in /home/i8fe0kxt7jwo/public_html/wp-includes/functions.php on line 5313

Deprecated: Function create_function() is deprecated in /home/i8fe0kxt7jwo/public_html/wp-content/themes/newspeak/avantgardia/widgets/ad-widget/ad-widget.php on line 192

Deprecated: Function create_function() is deprecated in /home/i8fe0kxt7jwo/public_html/wp-content/plugins/urdu-keyboard/urduwriting.php on line 35
یہ لانگ نہیں الون مارچ ہے ناصر حسین شاہ - PakAlerts | Breaking News, Pakistan News, Karachi News

یہ لانگ نہیں الون مارچ ہے ناصر حسین شاہ

وزیرِ بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا ہے کہ یہ لانگ نہیں الون مارچ ہے۔

ناصر شاہ نے سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جب ادارے نیوٹرل ہو رہے ہیں تو یہ چاہتے ہیں کہ ادارے نیوٹرل نہ ہوں۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ اداروں اور ملک کو بدنام کرتے ہیں، ڈکٹیٹرز کی اولاد اور مشرف کی ٹیم ان کے ساتھ ہے، اسی لیے مارشل لاء کا خواب دیکھتے ہیں۔

سندھ کے وزیرِ بلدیات نے کہا کہ یہ حصولِ اقتدار کے لیے سب کچھ کر رہے ہیں، عمران خان کا ٹھکانہ اڈیالہ جیل یا پاگل خانہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے پیر پگارا سے پرانے مراسم ہیں، پیر پگارا ایک اہم شخصیت ہیں، ان سے ملنا کوئی بری بات نہیں ہے۔

وزیرِ بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں صحافی خاتون کے حادثے والے واقعے کی مذمت کرتے ہیں۔