اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا حکومت کی درخواست پر قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کی 16 نشستوں کے لیے 2 جولائی کو ہونے والے انتخابات 18 روز کے لیے مؤخر کردیے۔
ترجمان الیکشن کمیشن الطاف خان کے مطابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی زیر صدارت قبائلی اضلاع (سابق فاٹا) میں صوبائی اسمبلی کی 16 نشستوں پر انتخابات سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔
اجلاس کے دوران خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے موصول درخواست کا جائزہ لیا گیا جس کے بعد کمیشن نے فیصلہ کیا کہ قبائلی اضلاع کی نشستوں کے لیے انتخابات 20 جولائی کو ہوں گے۔