محکمہ موسمیات نے آج پھر ملک کے بالائی علاقوں ،خیبر پختونخوا اور پنجاب کے کچھ اضلاع میں بارش کی پیشین گوئی کی ہے۔ تاہم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔
تاہم ژوب، سبی، ہزارہ، ڈی آئی خان، راولپنڈی، سرگودھا، ڈی جی خان، بہاولپور ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کئی روز سے جاری شدید گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا جب کہ بحیرہ عرب میں آنے والے سمندری طوفان ’’وائیو ‘‘ کے اثرات مکمل طور پر ختم ہوگئے۔
آج کراچی کا مطلع جزوی اورمکمل ابرآلود جبکہ موسم گرم مرطوب رہنے کاامکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق سمندر کے نچلی سطح کے بادلوں کی وجہ سے شہر کا مطلع جزوی اور مکمل ابرآلود جبکہ دن کے وقت مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
بدھ کے روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت36 ڈگری سینٹی گریڈ رہا اور صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہا.
محکمہ موسمیات کے ہیٹ ویو سینٹر کی جانب سے جاری کردہ پیش گوئی کے مطابق آج اور کل شہر کا درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔
آج ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات میں تربت 46، دالبندین اور دادو میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔