شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے جرائم کو روکنے میں ناکام ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں اسٹریٹ کی وارداتیں مزید بڑھ گئی ہیں۔ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں سے 41 موٹر سائیکلیں چوری ہوئیں۔
پولیس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ضلع سینٹرل میں سب سے زیادہ 14 موٹر سائیکلیں چوری ہوئیں۔ ضلع ایسٹ میں 9، ضلع کورنگی میں 6 اور ضلع ساؤتھ میں 4، وارداتیں ہوئیں۔
اس کے علاوہ ضلع ویسٹ میں 3، ضلع ملیر میں 4، سٹی ڈسٹرکٹ میں ایک موٹر سائیکل چوری ہوئی۔