قائد حزب اختلاف نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے انتخابی دھاندلی کمیشن سے بھی استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کی گیلری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کا اعلان کیا اور ساتھ ہی قائد حزب اختلاف نے انتخابی دھاندلی کمیشن سے بھی استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا۔
شہبازشریف نے کہا کہ چیئرمین پی اے سی کیلئے پارٹی نے رانا تنویرکا نام دے دیا ہے، اسی وجہ سے پی اے سی میں نہیں جارہا ہوں۔
اس موقع پر شہبازشریف نے مولانا فضل الرحمان کو پوری طرح سپورٹ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے عمران خان جھوٹے ترین وزیراعظم ہیں،اپوزیشن کا فیصلہ تھا لاڈلے کو بے نقاب ہونے دے، سب نے دیکھ لیا معیشت کی تباہی ہوئی ہے۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ معیشت کو لگی بیماری کا علاج صرف نئے انتخابات ہیں، اِن ہاؤس تبدیلی نہیں ،اگر سیاسی جماعتوں میں جمہوریت کی بقاء کیلئے ایکا ہو پھر جمہوریت مضبوط ہوگی۔