محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان کے بیشتر میدانی علاقوں اور سندھ میں شدید گرم رہیگا۔
تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزگردآلودآندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان کے بیشتر میدانی علاقوں اور سندھ میں شدید گرم رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش پنجاب کے علاقے منگلا میں 25 جبکہ جہلم میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ملک کے گرم ترین مقامات میں نوکنڈی46، بھکر، اوکاڑہ، بہاولنگر، سبی، دالبندین میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔