وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی خلاباز کے لئے سلیکشن آئندہ سال ہوگا اور 2022 میں انشا اللہ پہلا پاکستانی خلامیں جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ بہت خوشی ہے، پہلے پاکستانی خلاباز کے لئے سلیکشن آئندہ سال ہوگا، پہلے مرحلے میں پچاس خلا نورد شارٹ لسٹ کریں گے اور پچاس میں سے پچیس فائنل مرحلے میں جائیں گے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 2022میں انشااللہ پہلا پاکستانی خلامیں جائے گا اور یہ اقدام پاکستان کے اسپیس پروگرام کیلئے تاریخ ساز ہوگا۔
واضح رہے اکتوبر 2018 میں فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ 2022 میں پاکستان اپنے پہلے خلائی مشن پر جائے گا۔
مجھے بہت خوشی ہے کہ پہلے پاکستانی خلاباز کیلئے سلیکشن پراسس اگلے سال 2020 سے شروع ہو رہا ہے، پہلے مرحلے میں50 خلانورد شارٹ لسٹ کریں گے ان میں سے25 فائنل مرحلے میں جائینگے اور 2022 میں ہم انشاللہٰ پہلا پاکستانی خلاࣿ میں جائیگا، یہ پاکستان کی سپیس پروگرام کیلئےتاریخ ساز اقدام ہو گا
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 25, 2019