بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر ملک میں مولانا فضل الرحمن کی حکومت آگئی تو عمران خان کے ساتھ جو ہوگا اس پر توبہ ہے
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے آمرانہ دور کا مقابلہ کیا، ہم نے ایوب خان، ضیا اور مشرف کی آمریت کا مقابلہ کیا۔ پاکستان میں نظریے کا مقابلہ نہیں کیا جاتا، کٹھ پتلی کو عوام کے سامنے بے نقاب کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاری کا حکم نہ میں نے دیا اور نہ ہی وزیراعلیٰ سندھ اوروزرا نے دیا،پیپلزپارٹی نے کسی کو گرفتار کرانے کا حکم نہیں دیا، کل کراچی میں پیپلزپارٹی کے کارکن بھی گرفتار ہوئے، پی ٹی آئی کارکنوں نے کل پولیس کے ساتھ لڑائی کی اور تشدد کیا، پیپلزپارٹی کی حکومت انتقام نہیں لیتی۔
مولانا صاحب کی حکومت آ گئی تو وزیراعظم عمران خان کا پتہ نہیں کیا حالت ہو گی۔ 18 ویں ترمیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔ بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی دیگر اپوزیشن جماعتیں اپنے طور پر بھی احتجاج کر رہی ہیں۔ جولائی کوملک بھرمیں شاندارجلسے کیے گئے۔ عدالتوں کا سامنا کرنا پیپلزپارٹی کے لیے نئی بات نہیں۔ مقدمات میں سرخرو ہونگے۔