سوئی سدرن گیس کمپنی کے گیس پریشر میں کمی کے بعد سندھ کے تمام سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کے گیس سسٹم میں پریشر کی کمی ہوئی ہے۔ ترجمان ایس ایس جی سی کے کہنا ہے کہ سوئی سدرن کو ملنے والی گیس میں کمی واقع ہوئی ہے جس سے گھریلوصارفین اورکمرشل سیکٹر کی طلب پوری کرنے میں دشواریوں کا سامنا ہے۔
ایس ایس جی سی ذرائع کا کہنا ہے کہ گھریلو صارفین کی طلب پوری کرنے کیلئے سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنز گذشتہ رات بارہ بجے بند کردیئے گئے ہیں۔ سی این جی اسٹیشنز کو کل صبح 8 بجے تک گیس کی ترسیل معطل رہے گی۔