آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ بعض مقامات پر بارش کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز ہزارہ، مالاکنڈ، مردان، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم مالاکنڈ، گوجرانوالہ، میرپورخاص، حیدرآباد ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔