کراچی والوں کیلئے خوشخبری ہے کہ سندھ حکومت اور فلاحی ادارے کے درمیان نہر خیام کی بہتری کیلئے معاہدے کی منظوری دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کراچی کی نہر خیام کو تفریحی مقام میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے منصوبے کے تحت نہر خیام کیساتھ الگ نالی بنا کر گندے پانی کو الگ کیا جائے گا جبکہ نہر میں بوٹس چلائی جائیں گی۔ اس کے علاوہ نہر خیام کے دونوں اطراف تفریحی پارک بنایا جائے گا۔
سندھ حکومت اور فلاحی ادارے کے درمیان نہر خیام کی بہتری کیلئے معاہدے کی منظوری دے دی گئی ہے نہر خیام گزری سے کلفٹن سے سمندر تک نکاسی آب کیلئے استعمال ہو رہی ہے۔نہر سے پانی سمندر میں جاتا ہے اور اونچی لہروں سے پانی واپس آجاتا ہے۔