پیرس فیشن ویک میں ماہرہ خان کے اسٹائل سب کی توجہ کا مرکز بنے رہی جب کہ دنیا بھرمیں موجود اداکارہ کے مداح ان کی تعرفیں کرتے نہیں تھک رہے۔
خوشبوؤں کے شہر پیرس میں جاری پیرس فیشن ویک میں ماہرہ خان کے جلوے جاری ہیں۔ اداکارہ کے اسٹائل، ملبوسات اور پراعتماد ہونے کے ہنر کو دنیا بھرمیں موجود ان کے مداح خوب سراہ رہے ہیں۔
اداکارہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ میں اپ لوڈ کی گئیں نئی تصاویربھی مداحوں کی جانب سے خوب پسند کی جارہی ہیں۔
https://www.instagram.com/p/B3B4df3hFY5/
ماہرہ خان رواں سال کانز میں شرکت نہیں کرسکیں تھیں تاہم وہ اب پاکستان کی پہلی اداکارہ ہیں جو پیرس فیشن ویک میں حصہ لے رہی ہیں۔
واضح رہے کہ پیرس فیشن ویک 23 ستمبرسے یکم اکتوبرتک جاری رہے گا۔