جڑواں شہروں سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران جڑواں شہروں سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز مظفر آباد سمیت کشمیر کے تما م اضلاع، پنجاب کے اضلاع ، راولپنڈی، سرگودھا، گجرات، فیصل آباد، سیالکوٹ، لاہور، ناروال اور اسلام آباد میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

خیبر پختو نخوا :بالائی خیبر پختو نخوا کےاضلاع مانسہرہ، ہری پور، ایبٹ آباد ،پشاور، مردان ،کوہاٹ، پاراچنار، لکی مروت، بنوں ، ڈی آئی خان، ٹا نک اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان:جنوب /مغربی بلوچستان کے اضلاع کیچ، گودار، پنجگور میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ روزملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ ، مالاکنڈ، ہزارہ، قلات ، ژوب، کشمیراور گلگت بلتستان کے اضلاع میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی ۔