امریکی صدر ٹرمپ کی مشکلات میں ایک اور اضافہ

ٹرمپ کی مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں۔ ایک اور الزام عائد آسٹریلوی وزیراعظم سے میولر کو بدنام کرنے میں مدد مانگی۔

امریکی صدر کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ٹرمپ پر ایک اور الزام عائد۔ ٹرمپ نے آسٹریلوی وزیراعظم موریسن سے رابرٹ میولر کو بدنام کرنے میں مدد مانگی تھی۔ وائٹ ہاؤس نے ٹیلی فون کال کی تفصیلات تک رسائی روک دی ہے۔ امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ آسٹریلوی وزیراعظم نے ٹرمپ سے گفتگو کی تصدیق کر دی ہے۔

اسپیشل کونسل میولرنے امریکی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت کی تحقیقات کی تھیں۔ محکمہ انصاف کی جانب سے نئی انکوائری کا مقصد میولر تحقیقات کی ساکھ خراب کرنا قرار دے دیا گیا۔