وزیراعظم عمران خان آئندہ ہفتے تین روزہ دورے پر چین جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم آئندہ ہفتے تین روزہ دورے پر چین تین روانہ ہوں گے۔ وزیراعظم دورہ چین کے دوران چینی قیادت کا مسئلہ کشمیر پر پاکستانی مؤقف کی حمایت پر شکریہ ادا کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم دورہ چین میں چینی صدر شی جن پنگ سمیت اعلیٰ چینی قیادت سے ملاقات کریں گے۔ جبکہ دورے کے دوران متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط کیے جائیں گے۔