گوجروانوالہ میں سائبر کرائم ونگ نے کارروائی کر کے آن لائن فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں سائبر کرائم ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے آن لائن فراڈ میں ملوث ملزم میاں اعجاز کو گرفتار کرلیا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹرکے مطابق ملزم پیشہ کے اعتبار سے رکشہ ڈرائیور ہےجس نے پے ڈائمنڈ کے نام سے آن لائن کمپنی بناکر فراڈ کیا ۔
ڈپٹی ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ میاں اعجاز لوگوں کو منافع کا لالچ دیکر لاکھوں روپے وصول کرتا تھا، ملزم کرائم ونگ کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا، ملزم کمپنی کے خرچہ پر بیرون ملک دورے کر کے شہریوں کو چونا لگا چکا ہے۔