وزیراعظم سے ملائیشیا کے ایوان نمائندگان کے وفد کی ملاقات

وزیراعظم سے ملائیشیا کے ایوان نمائندگان کے وفد نے اسپیکر کی سربراہی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان سے ملائیشیا کے ایوان نمائندگان کے وفد نے اسپیکر محمد عارف بن محمد یوسف کی سربراہی میں ملاقات کی۔ اس موقع پر قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر بھی موجود تھے۔

ملاقات میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر گفتگو ہوئی۔ مسلم ممالک کو درپیش مسائل بالخصوص مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیرکی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ عوامی رابطوں کے فروغ اور دونوں ممالک کے پارلیمان کے قریبی روابط پر بھی بات چیت ہوئی۔