پاکستانی گلوکار و اداکار جنید خان کو فلم عاشقی 2 کی پیشکش ٹھکرانے پر افسوس

پاکستانی گلوکار و اداکار جنید خان نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ فلم ’عاشقی 2‘ میں کام کی پیشکش ہوئی تھی جسے قبول نہ کرکے افسوس ہوا ۔

ایک انٹریو میں اداکار جنید خان نے کہا کہ بالی ووڈ کی مشہور فلم ’عاشقی 2‘ میں مجھ سمیت متعدد ادکاروں کو پیشکش کی گئی تھی جو انہوں نے مسترد کر دی تھی۔

دراصل فلم پروڈیوسرز مہیش بھٹ کو ایک نئے پاکستانی چہرے کی تلاش تھی جس کے لیے انہوں نے ایک آن لائن مقابلہ کیا۔

انہیں فلم کے لیے ایسا اداکار چاہیے تھا جسے بھارت میں کوئی نہ جانتا ہو، ساتھ ہی اسے اداکاری اور گلوکاری دونوں آتی ہوں، اس لیے مجھے فلم میں کام کی پیشکش ہوئی تھی۔

فلم دیکھنے کے بعد مجھے بہت افسوس ہوا کہ یہ فلم کیوں ٹھکرائی کیوں کہ یہ ایک بڑا پلیٹ فارم تھا وہ فلم نہ صرف کامیاب ہوئی بلکہ اس کے گانے بھی بہت ہٹ ہوئے۔

Junaid Khan was offered Ashiqui 2 and he refused reveals much more in GupShup with Shaista!https://youtu.be/PzeTsfA1gws#JunaidKhan #ShaistaLodhi #GupShupwithShaista #Aashiqui2 #SlDigital

Posted by All Pakistan Drama Page on Wednesday, 2 October 2019

خیال رہے کہ جنید خان شوبز انڈسٹری میں گلوکاری کے ساتھ اداکاری کے جوہر بھی دکھا رہے ہیں۔

جنید خان کوک اسٹوڈیو سیزن 9 میں معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن کے ساتھ بھی پرفارم کر چکے ہیں۔

واضح رہے جنید خان یاریاں، سن یارا، عشق تماشا، سلسلے، کم ظرف جیسے ڈراموں میں کام کرچکے ہیں اور ہانیہ میں انہوں نے ولن کا کردار بھی بخوبی ادا کیا تھا۔ اس سے قبل عمران عباس نے بھی انکشاف کیا تھا کہ انہیں بھی عاشقی 2 میں کام کی آفر ہوئی تھی جسے انھوں نے ٹھکرا دیا تھا۔