وزیر اعظم عمران خان آج سکردو میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

وزیر اعظم عمران خان آج سکردو کا ایک روزہ دورہ کریں گے جہاں وہ جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئے آج سکردو میں جلسہ کرینگے۔ تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد کے مطابق جلسہ دن 2:30 بجے میونسپل کمیٹی گراؤنڈ میں منعقد ہو گا۔

وفاقی وزیرامورکشمیرعلی امین گنڈاپور سکردو پہنچ گئے۔ وزیراعظم نمازجمعہ کے بعد جلسہ عام سے خطاب کرینگے۔