راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 142 شہری ڈینگی مچھر کا نشانہ بن گئے۔
راولپنڈی میں موسم سرد ہونے کے باوجود ڈینگی کے وارکم نہ ہوسکے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 142شہری ڈینگی مچھر کا نشانہ بن گئے، ڈینگی سے اب تک 4876 افراد متاثرہوچکے ہیں جب کہ ڈینگی بخار سے 33 قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔
ذرائع محکمہ صحت کے مطابق ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کی آمد بھی جاری ہے، راولپنڈی میں 169، لاہور میں 14 اور شیخوپورہ میں ڈینگی کے 3 نئے کیسز سامنے آئے جب کہ پنجاب کے تمام اسپتالوں میں ڈینگی کے 512 مریض زیر علاج ہیں۔