امریکی سافٹ ویئر کمپنی مائیکروسافٹ کا ایرانی حکومت پر کمپیوٹرز ہیک کرنے کا الزام

امریکی سافٹ ویئر کمپنی مائیکروسافٹ نے الزام عائد کیا ہے کہ ایرانی حکومت سے وابستہ کمپیوٹر ہیکرز نے امریکا کی صدارتی مہم، سرکاری اہلکاروں اور دیگر رہنماؤں کے کمپیوٹرز ہیک کیے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا سافٹ ویئر کمپنی مائیکروسافٹ حکام نے واشنگٹن سے جاری ایک بیان میں الزام لگایا کہ ایرانی حکومت سے وابستہ کمپیوٹرز ہیکرز نہ صرف صدارتی مہم کو نشانہ بنایا بلکہ مقامی میڈیا اور سرکاری افسروں کا بھی ڈیٹا چرایا۔

مائیکروسافٹ حکام نے یہ نہیں بتایا کہ ایرانی حکومت سے وابستہ کمپیوٹرز ہیکرز نے حال ہی میں یا ماضی میں ہیکنگ کی تھی۔