ملک کے بیشتر حصوں موسم خشک جبکہ بعض علاقوں میں بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے درمیان ملک کے بیشتر حصوں موسم خشک رہے گا تاہم بعض علاقوں میں بارش کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم گلگت بلتستان، کشمیراور ہزارہ ڈویژن کے اضلاع میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

گزشتہ روز سندھ ( روہڑی ، سکھر، لاڑکانہ ، پدیڈن ،موہنجوداڑو، دادو، کراچی، شہید بےنظیر آباد )، جنوبی پنجاب ( ملتان، خانیوال، بہاولپور، رحیم یارخان، خانپور، ڈی۔ جی ۔خان ، کوٹ ادو، منگلہ) ،بلوچستان ( خضدار، بارکھان، تربت،قلات، کوئٹہ، دالبندین ، پنجگور، اورمارہ) اور بالائی خیبرپختونخوا (پاراچنار، دیر ،میرکھانی، دروش) میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔