وزیراعظم عمران خان چین پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان وفد کے ہمراہ چین پہنچ گئے۔ چینی وزیر ثقافت،چینی سفیر اور چین میں پاکستانی سفیر نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر چین پہنچ گئے۔ چینی وزیر ثقافت،چینی سفیر اور چین میں پاکستانی سفیر نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ وفاقی وزرا شاہ محمودقریشی، خسروبختیار اور دیگر بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

وزیراعظم چینی قیادت سے مسئلہ کشمیر،خطے کی صورتحال اوردیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دورے میں دونوں ممالک کے درمیان کئی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔ اس کے علاوہ عمران خان بیجنگ انٹرنیشنل ہارٹی کلچر ایکسپو کی اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت بھی کریں گے۔

دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی چین میں موجود ہیں جہاں وہ چینی صدر اور وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔