وزیراعظم عمران خان سے بیجنگ میں چین کی متعدد کمپنیوں کے سربراہان نے ملاقاتیں کی ہیں۔ ملاقاتوں میں پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے بیجنگ میں لانگ مارچ ٹائر کمپنی کے سی ای او لی کنگ ون ،جیزہوبا گروپ کے چیرمین لایو زیکسانگ اور انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی اورینٹ ہولڈنگر گروپ کے چیرمین آف بورڈ جیانگ شومینگ نے الگ الگ ملاقات کی ہے۔اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار،مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد، وزیر ریلویز شیخ رشید کے علاوہ چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ سید زبیر حید گیلانی بھی موجود تھے۔
چین کی انرجی انجینئرنگ گروپ کی کور ممبر جیزہوبا نے پاکستان میں توانائی کےشعبہ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا جبکہ اورینٹ ہولڈنگر گروپ سے ملاقات میں پاکستان میں انفراسٹرکچر سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔