پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو آج سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کریں گے
ملاقات میں لاڑکانہ میں پیپلزپارٹی کی شکست اور جے یوآئی کے آزادی مارچ کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری آج اڈیالہ جیل میں شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں باہمی امور، لاڑکانہ کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کی شکست سمیت ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوگی-
دونوں رہنما اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام کے آزادی مارچ سے متعلق پارٹی حکمت عملی پر اور شرکت کے حوالے سے مشاورت کریں گے۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کٹھ پتلی حکومت کومزید نہیں چلنےدیں گے، عمران خان کو سمجھنا ہوگا کہ حکومت کرنا کوئی کرکٹ کا میچ نہیں، لگتا نہیں کہ یہ حکومت زیادہ دن چل پائے۔