اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم آفس میں جاری اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور جے یو آئی کےساتھ بات چیت کے لیے بنائی حکومتی مذاکراتی کمیٹی پر بھی بات چیت ہوگی۔
قرضوں کی انکوائری کے لیے بنے کمیشن اور نیب کو معلومات کی فراہم سے متعلق سمری بھی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔
کابینہ اجلاس میں آزادی مارچ کے متعلق معاملات زیرغور آئیں گے۔
وفاقی کابینہ کے 12 نکاتی ایجنڈے میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم کرنے اور سستے گھروں کے لیے 5 ارب روپے قرض کی منظوری بھی دی جائے گی۔
قرضوں کی انکوائری کے لیے بنے کمیشن اور نیب کو معلومات دینے، بورڈ آف ٹرسٹ فار والنٹریرلی آرگنائزیشن کے اعزازی ڈائریکٹرز کی تعیناتی اور انٹرسٹیٹ گیس لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ریسٹرکچرنگ بھی کابینہ ایجنڈے کا حصہ ہیں۔