اسلام آباد: ملک بھر کی تاجر برادری نے حکومت کی جانب سے ٹیکسز کے نفاذ اور شناختی کارڈ کی شرط کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال کا آغاز کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور فیصل آباد سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں اہم بازار بندہ
ملک کے تمام بڑے شہروں میں تاجر برادری نے دکانوں پر تالے لگا دیئے ہیں اورخبردار کیا ہے کہ اگر ان کے مطالبات نہ مانے گئے تو 31 اکتوبر کو بھی ہڑتال کریں گے ۔
سب سے بڑے تجارتی مرکز کراچی میں بھی تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں ۔
صدر بازار ، ایمپریس مارکیٹ، ریگل چوک، موبائیل مارکیٹ، الیکٹرانکس مارکیٹ، کوپریٹیو مارکیٹ اور صدر دواخانہ مکمل طور پر بند ہیں ۔
اس کے علاوہ لاہور میں بھی اہم کاروباری مراکز میں چہل پہل ماند پڑ چکی ہے۔
مال روڈ، اردو بازار ، انار کلی، برانڈرتھ روڈ، شالمی اور برکت مارکیٹ سمیت دیگر مارکیٹیں اور بازار بند ہیں ۔
انجمن تاجران کی کال پر شہر اقتدار اسلام آباد میں بھی ہڑتال جاری ہے ۔
آبپارہ مارکیٹ، میلوڈی مارکیٹ، سپر مارکیٹ، جناح سپر مارکیٹ اور کراچی کمپنی میں دکانوں پر تالے لگے ہوئے ہیں ۔
اس کے علاوہ پشاور میں مال روڈ ، خیبر بازار ، اشرف روڈ ، قصہ خوانی اور صدر بازار میں مکمل شٹر ڈاؤن ہے۔