وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کمیٹی نے وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ مسترد کردیا
ذرائع کے مطابق کمیٹی نے ملک میں نئے انتخابات کا مطالبہ بھی مسترد کردیا جبکہ اپوزیشن کا کوئی بھی غیرآئینی مطالبہ قبول نہیں کیا جائیگا۔ اس دوران پرویز خٹک نے کور کمیٹی کو اپوزیشن سے رابطوں سے متعلق آگاہ کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کے حقوق متاثر نہیں ہونے چاہیے۔ کور کمیٹی کے ارکان نے کہا کہ اپوزیشن کا آئینی حق تسلیم کرتے ہوئے اپوزیشن کو اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت دی۔ اپوزیشن کا احتجاج احتساب کا عمل روکنے کی کوشش ہے۔