لاہور ہائی کورٹ نے چوہدری شوگر ملز کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی درخواست ضمانت منظور کرلی
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں چوہدری شوگر ملز کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ،جس میں جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے فیصلہ سناتے ہوئے مریم نوازکی درخواست ضمانت منظور کرلی۔
مریم نواز کو پاسپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا ،نیب نے مریم نواز کی درخواست ضمانت کی مخالفت کی تھی۔عدالت نے مریم نواز کو ایک ایک کروڑ کے دو مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیتے ہوئے کہ صرف تیماری داری کیلئے درخواست ضمانت قابل پذیرائی نہیں۔
عدالت نے مریم نواز کو پاسپورٹ جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا پاسپورٹ جمع نہیں کرایا گیا تو بطور ضمانت7 کروڑ جمع کرانے ہوں گے۔
یاد رہے 31 اکتوبر کو عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا ، نیب پراسیکیوٹر مریم نواز کی درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ مریم نواز والد کی تیمارداری کے لیے ضمانت چاہتی ہیں، قانون میں ایسی گنجائش نہیں کہ تیمارداری کیلئے ضمانت مانگی جائے، درخواست قابل سماعت نہیں، مسترد کی جائے۔